سٹی 42: سوراب میں دہشت گردوں نے بینک اور سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں پر حملے کیے ، اے ڈی سی ریونیو شہید ہوگیا
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جوریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ،سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں ،حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ،اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے ،ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں ،علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔