ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب تو آ کر ہی رہے گا، پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ضِد

سیلاب تو آ کر ہی رہے گا، پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ضِد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کا میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  جسے عرف عام میں محکمہ موسمیات کہا جاتا ہے بضد ہے کہ اس سال برسات میں پاکستان میں سیلاب آئیں گے، آج ایک بار پھر میٹ ڈیپارٹمنٹ عرف محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی ہے کہ "مون سون کے پہلے حصے"  میں شدید بارشیں ہوں گی اور  سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر  اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے  میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہو گا۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ چند روز مین کئی بار یہ پیش گوئی کی ہے اور آج   "مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک" جاری کردی ہے جس میں  ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں  معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان  بتایا گیا ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  مون سون کے پہلے حصے میں "شدید بارشوں" کا امکان ہے جب کہ سندھ ,  پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا  میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے۔

بارشیں شمالی پنجاب مین زیادہ ہوں گی اور سیلاب "بڑے دریاؤں" میں آئیں گے

 میٹ ڈیپارٹمنٹ بضد ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں  "زائد بارشیں" ہونے،  شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کاامکان ہے، میٹ ڈیپارٹمنٹ جس کے افسروں کا موسم کے متعلق تو تجربہ ہے لیکن دریاؤں کی مینیجمنٹ  کا کوئی تجربہ نہیں، یہ  بتا رہے ہیں کہ موسلادھاربارشیں بڑے دریاؤں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ  درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے۔

برف پگھلنے کی رفتار بڑھے گی

میٹ ڈیپارٹمنٹ اپنی مون سون سیزن کی آؤٹ لک میں کہتا ہے کہ خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت "معمول" سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران  کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔