ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث  2 ملزم گرفتار

ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث  2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے چھاپہ مار کاروائیوں میں ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث  2 ملزم گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت محسن علی اور محمد الیاس کے نام سے ہوئی، جنہیں گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم محسن علی سے 10 عدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے، ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔  جبکہ ملزم محمد الیاس نے شہری کو غیر قانونی طور سائپرس بھجوانے کے لیے 3 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔