ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:عید الاضحیٰ کے قریب جانور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

لاہور:عید الاضحیٰ کے قریب جانور چوری کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں۔ تازہ واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا جہاں شہری زین العابدین کے گھر سے 4 قیمتی بکرے چوری ہو گئے۔

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔فوٹیج میں چوروں کو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔چور لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چرا کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری زین العابدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ عید کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ جانوروں کی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔