ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ کی تعدادمیں اضافہ

لاہور :دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ کی تعدادمیں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : لاہور میں دھواں کا اخراج چیک کروانے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر لاہور کے شہریوں کو بڑا ریلیف دیا گیا، شہرمیں ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ کی تعدادمیں بڑااضافہ کردیاگیا۔

  ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ  کا کہنا تھا کہ لاہورمیں 60ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ قائم کیے،گاڑیوں کے رش کے پیش نظر 8 بوتھ کی تعداد بڑھا کر 60 کی گئی ،گجومتہ، سگیاں ٹول پلازہ، سنٹرل پارک، بیدیاں روڈ، ویلنشیاٹاؤن ،ریس کورس پارک، مرغزار کالونی، یادگار پاکستان،علامہ اقبال ٹاؤن، شاہدرہ کالونی،پیراگون سٹی،مناواں ٹرینگ سنٹر،جم خانہ کلب ،ایل ڈی اے ایونیو، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے رایامیں بوتھ قائم کر دیئے گئے۔

لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی سنٹرز قائم کر دیئےگئے،پنجاب یونیورسٹی، لمز یونیورسٹی، لاہور اسکول آف اکنامکس،ایچی سن کالج، ایف سی کالج، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں سنٹرز قائم کر دیئے گئے۔

راجہ جہانگیر انور  کا کہنا تھا  گرین اسٹیکرز جاری کرنیوالے بوتھ کے اوقات 9 سے 5 بجے تک ہوں گے،گاڑیوں سے دھویں کا اخراج چیک کروانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔