ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نند کا رشتہ اپنے بھائی سے کرانے سے انکار، سسرال والوں نے بہو کو قتل کردیا

نند کا رشتہ اپنے بھائی سے کرانے سے انکار، سسرال والوں نے بہو کو قتل کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شکرگڑھ کے علاقے پنڈی بوڑی میں سسرال والوں کےمبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہےکہ خاتون کو اینٹیں مارکرقتل کیاگیا ہے، خاتون کے سسرال والے اپنی بیٹی کا رشتہ مقتولہ کے بھائی سےکرانا چاہتے تھے اور  رشتے سے انکارپربیٹی کو قتل کیاگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer