ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال ریلوے اسٹیشن کا ناقص پل گرگیا، ملازم جاں بحق

 خانیوال ریلوے اسٹیشن کا ناقص پل گرگیا، ملازم جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم مغل:خانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر ناقص مسافر پل گر گیا, ریلوے ایس ٹی سمیت دو افراد دب گئے .

تفصیلات کےمطابق خانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر ناقص پل گر گیا، خانیوال مسافر پل گرنے سے ریلوے ایس ٹی سمیت خاتون دب گئی، خانیوال ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

خانیوال ریلوے ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گیا، مسافر خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پل قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا،  ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل ہے ۔

خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کردیا، گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق کو معطل کر دیا گیا۔

گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برِج ملتان محمد عادل کو بھی معطل کیا گیا، وزیر ریلوے نے معاملے پر اظہارِ افسوس کیا۔

ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی، سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔