عابدچودھری:گلشن راوی کے علاقہ میں شہری کے گھر سے زیورات اور نقدی چوری کی بڑی واردات کا معمہ حل، رشتہ دار ہی مرکزی ملزم نکلا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن شاہد محمود کا کہنا تھا کہ ملزمان سے شہری کے گھر سے چوری کیئے گے 12لاکھ روپے نقدی اور 3تولے زیورات برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں دیوار پھلانگ کر گھر سے نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔