علی ساہی:بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ہو جائیں ہوشیار،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےبغیرلائسنس ڈرائیونگ والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ78ہزارسےزائدشہریوں کوچالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ لاہورٹریفک پولیس نے70ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپربھاری جرمانے کیے۔صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے مؤثر اقدامات کیے جائیں،بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
جرمانےاورقانونی کارروائی سےبچنےکیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App