ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

برطانوی وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو بھوکے مارنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں دوبارہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فورسز کے بڑھتے ہوئے حملوں سے خوفزدہ ہیں، فریقین سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی مخالفت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے امداد کی ترسیل کی اجازت دے۔

واضح رہے اسرائیل کی دن بدن غزہ میں بربریت بڑھتی جارہی ہے اور ہر روز بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کو وحشیانہ بمباری کرکے شہید کیا جارہا ہے۔