اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 49 پیسے پر آگیا، جبکہ سعودی ریال ایک پیسے بڑھ کر 74.20 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.40 روپے کمی سے 300.66 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.42 روپے سستاہوکر 353.62 روپے کا ہوگیا، جبکہ امارتی درہم 75.99 روپے پر برقرار رہا ۔