(سٹی 42) ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونےسے روپے کی قدر گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز رہا جس سے 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 152 پوائنٹس پر کی سطح پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربنک میں امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 40 پیسے ہو گئی تھی۔