ورلڈ تائیکوانڈوچیمپئین شپ میں پاکستان کےہارون تیسرےراونڈ کامیچ ہارگئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ورلڈ تائیکو انڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہارون خان ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے بعد راؤنڈ آف 16 میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

 58 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں اپنے پہلے میچ میں ہارون خان نے راؤنڈ آف 64 میں سربیا کے بیلانووچ کو دو ۔ صفر سے شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور 6-14 اور 10-17 رہا۔ 

راؤنڈ آف 32 میں ہارون خان  نےمصر کے منصور مصطفیٰ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پہلے راؤنڈ میں مصری پلیئر ہارون پر حاوی رہے لیکن اگلے دو راؤنڈز میں پاکستانی کھلاڑی نے حریف کو آؤٹ کلاس کرکے دو ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ راؤنڈ آف 32 میں ہارون کی کامیابی کا اسکور 14-11، 2-15 اور 4-16 رہا۔ 

راؤنڈ آف 16 میں ہارون کو  آزاد حیثیت میں کھیلنے والے روسی کھلاڑی گتساو و جارجی نے دو ۔ صفر سے شکست دی ۔ روسی اتھلیٹ کا جیت کا اسکور 4-7 اور 2-14 رہا ۔

باکو ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے چار کھلاڑی شریک ہیں جن میں ہارون خان کے علاوہ ارباز خان، شاہ زیب خان اور ارباز خان شامل ہیں۔