نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس: القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل کا بیان ریکارڈ

NAB records statement of a witness 190 million pound NCA case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیشنل کرائم ایجنسی  سے190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان آمد کے کیس میں نیب نے القادر ٹرسٹ معاہدہ پر دستخط کرنے والے وکیل طالب حسین کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

  نیب نے وکیل سے سوال کیا آپ نے کس حیثیت میں ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئیے؟ جس پر طالب حسین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان، بشریٰ بی بی نے زمین زلفی بخاری سے القادر ٹرسٹ منتقل کرانے کی اتھارٹی دی۔ قومی احتساب بیورو نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے فراہم کیا گیا اتھارٹی لیٹر 5 جون کو نیب کو فراہم کیا جائے، نیب

 نیب نے وکیل طالب حسن سے سوال پوچھا کہ القادر ٹرسٹ کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے کتنے عطیات ملے، جس پر وکیل نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں، میں نے صرف 458 کنال زمین کی منتقلی کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے تھے۔

 قومی احتساب بیورو نے وکیل طالب حسین کو 5 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔