62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی مل گئی

62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرگزشتہ روز انسپکٹرز کی ترقیوں کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس,انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے62افسران کی فہرستیں جاری کردی گئیں۔

انتیس مئی کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 62 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ دوران اجلاس پنجاب بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 237 انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے, پروموشن بورڈ نے تمام دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی۔

ترقی پانے والے انسپکٹرز میں سید حامد حسن ، عمران سعید ، ظہیر احمد ، محمد اصغر، امجد مجید،نوید اظہر،یوسف بٹ،بشیر سبحانی، دانش رانجھا شامل ہیں۔تنویر احمد، محمد امین ، اسد امین، محمد سعید اور منور احمد سمیت دیگر افسران کو بھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں اینٹی کرپشن میں خدمات سر انجام دینے والے 7 انسپکٹرز بھی شامل ہیں, ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے,پروموٹ ہونیوالے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پر ادا کریں۔