ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کو مودی کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا

 شاہ رخ خان کو مودی کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ اور وزیراعظم مودی کی تعریف مہنگی پڑ گئی۔ 

اداکار نے ایک نئی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انڈین حکومت اور پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کی تحسین کے ساتھ حب الوطنی کے جذبات کو بھی بیان کیا ہے۔

ویڈیو میں اداکار کی فلم ’سوادیس‘ کا میوزک بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے جب کہ وہ اپنے مخصوص دلکش انداز میں نئی بلڈنگ پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہیں۔

شاہ رخ کی ویڈیو پر بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی ریپلائی کیا اور اسے خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ جمہوریت کی طاقت اور ترقی کی علامت ہے۔

کنگ خان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا بیٹا آریان گرفتار ہوا تو مودی جی نے آپ کی مدد نہیں کی تھی اور آپ ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ مودی حکومت نے اداکار کو بھی خرید لیا ہے جس پر ہمیں بہت افسوس ہے۔