حریم شاہ کےمسقط میں سیر سپاٹے، نئی ویڈیو وائرل

Hareem Shah, is a Pakistani social media personality, active on TikTok.
کیپشن: Hareem Shah video viral
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)  ٹک ٹاک ذریعے اپنی پہچان بنانے والی حریم شاہ کی آئے روز نئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں، ان دنوں وہ مسقط و عمان میں موج، مستیاں کررہی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

تفصیلات کےمطابق  ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں، آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں،سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے پر حریم کو کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ نے ان دنوں مسقط اور عمان میں سیرسپاٹے کررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر باقاعدگی کے ساتھ اپ لوڈ کررہی ہیں، حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئرکی جس میں نصرت فتح علی کی مشہور قوالی' تیرے پیارے نے تیری چاہ نے مجھے ایک شرابی بنا دیا'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے کو دیکھتے حریم مسکراتے ایک مخصوص انداز اپنائے فٹ پاتھ پر چل رہی ہیں جبکہ سڑک کے دوسرے کنارے کافی گاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer