معروف بھارتی گلوکار کا لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال، ویڈیو وائرل

 معروف بھارتی گلوکار کا لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار ایڈاوا بشیر  لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر  انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے، معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے،گلوکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایڈاوا بشیر کا تعلق انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تھا، ان کا شمار لیجنڈ گلوکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے مقامی زبان میں سیکنڑوں گانے گائے جبکہ فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کے لیے پورے بھارت میں شہرت رکھتے تھے۔

ایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے, ایڈاوا بشیر کو  سب سے زیادہ شہرت ان کے میوزک بینڈ کی وجہ سے ملی، وہ کئی سالوں تک آل کیرالہ میوزیشین اینڈ ٹیکنیشیئن ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی رہے۔