اداکارہ ریما کی امریکہ میں بارش کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ ریما کی امریکہ میں بارش کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی
کیپشن: Reema Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ماضی میں لالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی بارش میں بنائی گئی ویڈیوشیئر کی،ریما خان نے امریکا کی بارش میں گلوکار سجاد علی کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان جنہوں نے ماضی میں سپرہٹ فلم کی جو کہ آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں،حال ہی میں ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں امریکا کی بھیگی سڑکوں پر واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھئے: نیلم منیر نے اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ایسا پیغام لکھا کہ سب حیران رہ گئے

ریما خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو گلوکار سجاد علی کے مقبول ترین گانے ’بارش‘ پر بنائی،اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بارش‘ لکھا اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ’یہ سجاد علی کا بہترین گانا ہے۔‘ریما خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں،ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان امریکا کی بارش اور خوبصورت موسم سے کافی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

یاد رہے کہ سجاد علی کا گانا ’بارش‘ گزشتہ سال فروری میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے میں سجاد علی کے ساتھ ان کے بیٹے خوبی علی اور اداکارہ ریما خان نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے،اس گانے کی پروڈکشن اور کمپوزیشن سجاد علی نے کی تھی جبکہ گانے کو تحریر بھی گلوکار نے ہی کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer