سٹی 42:مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر چوہدری اختر وریو کے صاحبزادہ اور رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کر گئے. نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جن کا نماز جنازہ کل صبح دس بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کیا جائے گا۔
سیالکوٹ سے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے آبائی علاقہ "وریو" میں ادا کی جائے گی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
— ????????????عامر سہیل بٹ (@AmirButtGrw) May 30, 2021
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری خوش اختر سبحانی صاحب
سابق صوبائی وزیر
رضائےالہی سے وفات پا گئے ہیں
نماز جنازہ صبح دس بجے وریو گاؤں میں ادا کیا جائے گا pic.twitter.com/AExtovN5dp