ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ موسمیات نے   آج  بارش کی پیش گوئی کردی

weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دیکھا رہا ہے تاہم اب محکمہ موسمیات نے  موسم سے متعلق اہم پیشگو ئی کر دی ہے۔

لاہور میں گزشتہ رات تیز ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہوگیا  ،گرمی کی شدت میں بھی کمی آئی  ہے اور شہریوں کے چہر ے کھل اٹھے ہیں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے  آج ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔

   واضح رہے کہ چند روز سے گرمی کی شدت  سے شہری بلبلا اُٹھے تھے۔ گرمی بڑھتے ہی گزشتہ چند روز سےدرجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا تھا۔سورج اپنی تاپ دیکھا رہا تھا جس کی وجہ سے گرمی اپنے عروج پر رہی  لیکن اب محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے با رش کی پیشگو  گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔