ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستوکتلہ: ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازم پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ستوکتلہ: ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازم پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ستوکتلہ کے علاقہ میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازم پر تشدد کرنے والے 3 ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

پولیس نے تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں جاوید کھوکھر،آصف کھوکھر اور قاسم شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجرت کے پیسے مانگنے پر شہزاد مسیح کو تشددکا نشانہ بنایا۔ 

ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہےکہ غندہ گردی کسی صورت قبول نہیں ۔