ویب ڈیسک : داتا دربار کے نذرانے کی رقم چرانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
نذرانے کی رقم کو اکھٹا کرنے کے لیے موقع پر موجود زائرین سے مدد حاصل کی جاتی ہے، ملزم نے نوٹ سیدھے کرنے کے بہانے 500 والے 34 نوٹ جیب میں ڈال لیے۔
داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم وقار کو گرفتارکر لیا، جس سے رقم برآمد کرلی گئی ۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔