(محمد اویس) اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے تاجر کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے،سی سی ٹی وی فٹج میں ملسح ملزمان کو فارم ہاؤس میں دیکھا جس سکتا ہے، نقاب پوش ڈکیتوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کرکےواقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔