ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادباغ: خاتون پر مبینہ تشدد، ظالم شوہر فرار

شادباغ: خاتون پر مبینہ تشدد، ظالم شوہر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقےشادباغ میں ایک خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں متاثرہ خاتون کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا، جبکہ اس کی مبینہ دھمکیوں کی وجہ سے خاتون خوف کا شکار ہے۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے نشے کی حالت میں ان پر تشدد کیا۔

 ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن حنا پرویز بٹ نے نوٹس لینے کے باوجود ایس ایچ او سے رابطے کے باوجود پیش رفت نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری تحفظ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔