سٹی 42 : خیرپور گمبٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
بریک فیل ہونے کے باعث مزدہ سم نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 9 مزدور زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزدہ میں 11 مزدور سوار تھے، جاں بحق افراد میں ایک مزدور اور اس کا 12 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ ڈرائیور کے مطابق گاڑی پنجاب کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہو گئے۔ ریسکیو کے لیے موٹروے پولیس اور حد پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔
ایکسکیویٹر مشین کی مدد سے گاڑی کو نالے سے نکالا گیا، لاشیں پانی سے برآمد کرلی گئیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔