عابد چودھری: لاہور کے علاقے گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 7 سالہ بچی کھیلتے ہوئے قریبی نجی ہوٹل میں چلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ہوٹل کے ملازم شریف عرف اللہ رکھا نے بچی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت غیر ہونے پر والدہ نے بچی سے دریافت کیا جس پر بچی نے زیادتی کے متعلق بتایا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔