ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کا یوسیز ،وارڈ لیول کارکنوں سے ملاقاتیں کرنےکافیصلہ

حمزہ شہباز کا یوسیز ،وارڈ لیول کارکنوں سے ملاقاتیں کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے سیاسی طور پر متحرک ہو کر پارٹی قیادت اور کارکنوں سے براہ راست ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے یوسیز اور وارڈ لیول کے پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یونین کونسل کے پارٹی ورکرز اور سابق بلدیاتی نمائندے اپنے مسائل اور تجاویز براہ راست ان تک پہنچا سکیں۔

روزانہ بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقاتیں شروع کر دی گئی ہیں، اور پہلے مرحلے میں تمام یوسیز کے پارٹی ورکرز سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حمزہ شہباز شریف ضلع وائز پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

گزشتہ ہفتے پہلی ملاقات میں ورکرز نے حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ "آپ کارکنوں کی توانا اور موثر آواز ہیں"، جبکہ کارکنان نے مختلف مسائل سے آگاہی کے لیے استفسارات بھی کیے۔