سٹی 42 : چاند رات کا اعلان ہوتے ہی شہر قائد کے جنونی افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ، بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ہوائی فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ضلع غربی میں رونما ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے آٹھ سالہ بچی آسیہ زخمی ہوگئی، جبکہ اورنگی ٹاؤن دس نمبر پر اندھی گولی لگنے سے دس سالہ عرفان زخمی، اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی اندھی گولی کی زد میں آکر نوشین نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ فرنٹیئر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ حیدری کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی۔
ریسکیو حکام کے مطابق قصبہ میاں والی کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ، بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی میں اندھی گولی لگنے سے سولہ سالہ ارم لڑکی زخمی، جبکہ ناظم آباد ایک نمبر پر اندھی گولی لگنے سے پچیس سالہ منصور زخمی ہوا ۔