ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شوال کا چاند نظر آگیا

لاہور میں شوال کا چاند نظر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور، گجرات، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

شہر کا مطلع صاف ہونے کی وجہ سے چاند انسانی آنکھ سے بھی با آ سانی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

گجرات میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا، اس کے علاوہ وزیرآباد اور مضافات میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔ 

مظفرآباد میں مساجد سے سائرن بجا کر عید کا چاند نظرآنے کا اعلان کر دیا گیا۔ مظفرآباد میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینا شروع کر دی۔

مساجد میں بیٹھے ہزاروں معتکف حضرات کو خصوصی دعا کے بعد اب مساجد سے باہر لایا جائے گا۔