وقاص احمد:شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ سے واپس گھر آنے والی خواتین سے واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان خواتین سے پرس اور نقد رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ پ
ولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر آ کر خواتین کے ساتھ زبردستی پرس، موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے اور پھر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل خواتین سے پرس چھیننے کی واردات کی تھی اور پھر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ حسیب اور عمر حیات شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کی ہے۔ اس حوالے سے مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔