ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیویز کیخلاف دوسرا ون ڈے، پاکستانی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی

کیویز کیخلاف دوسرا ون ڈے، پاکستانی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستانی سکواڈ نیپئر سے ہملٹن پہنچ گیا، دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

 قومی سکواڈ نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے جبکہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پریکٹس کریں گے۔

 پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا، میزبان بلیک کیپس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔