رانا زاہد : گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والا تھانہ دھلے کا محرر گرفتار، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا فوری نوٹس۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں زیادتی کے واقعہ میں قانو ن کےمحافظ نے اپنے ادارے کی ساتھی اہلکار کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔