ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانمار زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ

میانمار زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہونے والا جانی نقصان خدشات کے مطابق  بہت زیادہ نکلا۔ اآج زلزلہ کے دوسرے روز میانمار میں سرکاری حکام نے  تصدیق کی کہ زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1600 ہو گئی ہے۔ تھائی لینڈ اور میانمار میں ملا کر ساڑھے سولہ سو اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور  ڈھائی ہزار افراد زخمی ہیں۔  بہت سی عمارتوں کے ملبہ سے زندہ بچنے والوں اور لاشوں کو نکالنے کا عمل ہنوز جاری ہے۔ 

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

امریکی ایجنسی نے زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے کے قربی قصبہ  سے 18 کلومیٹر دور زمین کے اندر کم گہرائی میں آنے والا  میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک، ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی اور  کمبوڈیا کے کیپیٹل نومہ پنہہ  میں بھی محسوس کیے گئے جہاں متعدد  سٹرکچر منہدم ہو گئے۔

 زلزلے کے جھٹکے بھارت کی ریاستوں میگھالیہ اور منی پور، بنگلہ دیش کے  شہر ڈھاکا اور چین  کے بہت سے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

 بنکاک کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں سٹرکچر ز میں کریکس پڑنے کی 2000 رپورٹس موصول ہوئیں، ایک زیر تعمیر 33  منزلہ  عمارت گرنے سے 10 افراد  جاں بحق ہو گئے اور 100 مزدور اب تک  لاپتہ ہیں۔ کل لاپتہ افراد کی تعداد  81 بتائی جا رہی تھی۔ 

میانمار میں زلزلے سے 2900 عمارتوں، 30 شاہراؤں اور 7 پُلوں کونقصان پہنچا۔