ڈیفنس میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ، محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : ڈیفنس میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے ۔  
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔ محسن نقوی نے غنی رمضان ٹورنامنٹ کا میچ بھی دیکھا۔ چیئرمین پی سی بی نے اچھے کھیل پر کھلاڑیوں کو داد دی۔ 
سابق کرکٹر سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریف کیا۔  محسن نقوی نے کہا کہ غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کا رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ 
سی سی پی او لاہور ،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی عبداللہ خرم نیازی سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے۔