لاہور میں 277 ٹریفک حادثات، 299 افراد زخمی

لاہور میں 277 ٹریفک حادثات، 299 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 277 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 299 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 96 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 203 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔