رمضان کا آخری عشرہ ، 50 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

رمضان کا آخری عشرہ ، 50 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھےگی۔سربراہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنےکا امکان ہے جس کیلئے افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer