کینال روڈ :تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت میں جا بجی، 2 افراد جاں بحق

 کینال روڈ :تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت میں جا بجی، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کی کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ وفاقی کالونی کینال روڈ پر  پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقل ہونے والے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر درخت میں ٹکرائی، جس سے گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوکر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔گاڑی میں تین افراد سوار تھے، حادثہ کے بعد گاڑی میں بیٹھے دوافراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کردی گئیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔