"پٹھان "کے بعد سلمان اور شاہ رخ ایک اور فلم میں ایک ساتھ  جلوہ گر ہوں گے

Shahrukh khan,Salman khan,City42
کیپشن: Shahrukh and salman,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ  شاہ رُخ خان اور سلمان خان جلد نئی فلم "ٹائیگر "میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

 تفصیلات  کے مطابق  بھارتی  فلمسازاور ہدایتکاروں  کی جانب سے ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی داستان پر مبنی ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس میں کنگ خان اور سلو میاں ایک مرتبہ پھر جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے حوالے سے معلومات کو راز رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ شائقین کو سرپرائز دیا جا سکے تاہم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے متوقع ہے۔  آدتیہ چوپڑا کی سپائے یونیورس فرنچائز میں اب تک سلمان خان کو "ٹائیگر"، شاہ رخ خان کو" پٹھان" اور ہریتک روشن کو" کبیر "کے کردار میں جاسوسی کرتے دکھایا جاچکا ہے جس کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ بلاک بسٹر فلم "پٹھان" میں بھی شاہ رُخ خان کے ساتھ ایک مختصر سین میں سلمان خان کو بھی دکھایا گیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔