کوڑا جلانے پر اب 5 ہزار جرمانہ ہوگا، نیا قانون منظور

کوڑا جلانے پر اب 5 ہزار جرمانہ ہوگا، نیا قانون منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران پنجاب حکومت نے انسداد سموگ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر قانون سازی کی باقاعدہ منظوری دے دی, محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا.

سموگ کے تدارک کے لیے اب 144 کا سہارا نہیں لیا جائے گا, سموگ کے تدارک اور اقدامات سمیت جرمانوں کے لیے سموگ رولز2023 کا سہارا لیا جائے گا، نئے قانون میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹےکےمالک کو 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانے کیساتھ بھٹہ سیل کرنیکی سزا شامل ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 2 ہزارسے 4 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا، کوڑے کو آگ لگانے پر 5 ہزار سے 10 ہزارتک جرمانہ کیا جاسکے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زہریلہ دھواں چھوڑنے والی انڈسٹریز کو 1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگااور زرعی زمینوں میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے پر 15 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ۔