جنگل پر قبضے کا الزام، (ن) لیگ کے تین رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

 PML-N
کیپشن: Anti corruption, PML-N
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جین مندر (رضوان نقوی) اینٹی کرپشن نے ایک مرتبہ پھر (ن) لیگی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا، سابق ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد ملک افضل ہنجرا  کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے جنگل پر قبضے کے الزام میں  صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا، سابق ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا اور سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد ملک افضل ہنجرا کے خلاف مقدمہ درج  کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ بااثر ملزمان لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرکے پچیس سال سے سرکاری خزانے کو سالانہ 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچاتے رہے، ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے محکمہ مال، ایریگیشن اور وائلڈ لائف کے عملے اور افسران کو بھی پرچہ میں نامزد کیا گیا۔تمام ملزمان کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھجوایا تھا، ڈی سی نے اپنے ریفرنس میں تمام مفاد کنندگان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔

 ریفرنس کے مطابق ملزمان پچیس سال سے لاشاری والا جنگل پر قابض تھے، لاشاری والا جنگل میں قیمتی جنگلی پرندے، جانور مویشی، درخت، لکڑی، سرکنڈہ اور کاشت شدہ فصلوں سے فائدہ اْٹھاتے رہے۔

جوڈیشل فلڈ انکوائری ٹرابیونل کی 2010 کی رپورٹ نے بھی ملزموں کو غیر قانونی قابضین ظاہر کیا تھا۔ لاشاری والا جنگل کو واگزار کروا لیا گیا، لاشاری والا جنگل میں عوام کے لئے سفاری پارک بنایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer