انسداد  کورونا کیلئے وزیر ریلوے بھی میدان میں آگئے

انسداد  کورونا کیلئے وزیر ریلوے بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)کرونا وائرس کے سدباب کے حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید کااحسن اقدام سامنے آیا, لاہور سمیت ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنوں پر بزنس کلاس بوگیوں کو قرنطینہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض  پنجاب میں ہیں جب کہ سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئیں ہیں,پوری دنیا میں وبائی مرض نے لاکھوں جانیں لے لیں ہیں،اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں زیادہ ہوئیں،10 ہزار 779 افراد اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ مریضوں کی تعداد بھی تقریباً ایک لاکھ کے قریب ہے., دنیا بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

پاکستان میں بھی صورت حال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، باغوں کے شہر میں کورونا وائرس نے پنچے گاڑھ لیے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاون اور دقعہ144 نافذ کردی گئی ہے, پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں مکمل لاک ڈاون کے بارے غور کیا جارہا ہے,مختلف حکومتی ادارے کوروناا ریلیف فنڈز میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں.

کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،لاک ڈاون کی وجہ سے مستحق اور غریب افراد کے لئے اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے، سنگین صورت حال میں وفاقی وزیر ریلوے نے بھی کورونا کے مریضوں کے لئے احسن اقدام کیا, وزیر ریلوے شیخ رشید نےلاہور سمیت ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنوں پر بزنس کلاس بوگیوں کو قرنطینہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا.

ذرائع کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سےپہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر بوگیوں میں قرنطینہ بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے،گزشتہ ماہ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ پاکستان میں روزانہ 140 ٹرینیں چلتی ہیں,مہلک وائرس سے بچاو کے لئے12 ٹرینیں کررہے ہیں،حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مزید ٹرینیں بند کی جائیں گی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer