لاہور ہائیکورٹ، افسران کی ترقیوں کے احکامات جاری

لاہور ہائیکورٹ، افسران کی ترقیوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ کےچھ افسران کو محکمانہ ترقی دے دی گئی . پرسنل سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار ہائیکورٹ حماد احمد بھی بہترین کارکردگی پر گریڈ انیس میں ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی پانےوالوں میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چھ افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے. رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں 3 ڈپٹی رجسٹرارز اور 3 اسسٹنٹ رجسٹرارز شامل ہیں. تین ڈپٹی رجسٹرارز کو ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر اور تین اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے. ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں سید عابد علی بخاری، ریاض حسین شاہد اور شیخ محمد ندیم شامل ہیں ۔

پرنسل سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ حماد احمد کو بھی بہترین کارکردگی پر گریڈ انیس میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ۔ ریاض احمد خان اور عارف جاوید ڈار بھی شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer