ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا کررونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین

مریم نواز کا کررونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مریم نواز  کورونا وائرس سےلڑنے اور زندگیاں بچانے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈکل سٹاف انسانیت کےبڑے رہنما ہیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے طبی عملے کے لئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا,مریم نواز  نےکورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو خراج تحسین کیا,اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ دوسروں کی جان بچانے کیلئے ایسی قربانی آج تک نہیں دیکھی,ڈاکٹر،نرسزہم میں سب سے بہتر ہیں، خود پر فخر کیجئے.

مریم نواز شریف کا مزید کہناتھا کہ  ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈکل سٹاف انسانیت کےبڑے رہنما ہیں، سفید یونیفارم پہنے ہیروز کو انسانیت کیلئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کی بہادری اور دوسروں کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کو بچانے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کوبچوں، بڑوں، بوڑھوں اور خواتین نے سلام پیش کیا، کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا والےطبی شعبے کے ان افراد کی حوصلہ افزائی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer