لیسکوچیف کا فیلڈ سٹاف کو سلام

لیسکوچیف کا فیلڈ سٹاف کو سلام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکوچیف مجاہد پرویز چٹھہ نےکورونا وائرس کےپھیلاو کےدوران صارفین تک بلا تعطل بجلی پہنچانےوالے فیلڈ سٹاف کوسلام پیش کیا۔
لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پرلاک ڈاون کےدوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے ناگہانی آفت میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے. لیسکوچیف نےکہا ہےکہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو پس پشت نہ ڈالا جائے۔ کورونا وائرس کےبچاو اور برقی لائنوں پر کام کرنےکےلیےحفاظتی اقدامات کیےجائیں۔
مجاہد پرویز چٹھہ نےکہا کہ دعا گو ہوں اللہ تعالی جلد اس مشکل کی گھڑی سےہمیں نکالے، لیسکو چیف نےاس موقع پر کام کرنے والےدیگر اداروں اورمحکموں کے ملازمین کو بھی سلام پیش کیا۔