ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی نے بڑا فیصلہ کرلیا

پرویز الہی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کیليے پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہوگئی، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدریپرویز الہی کو فون کرکے بطور صدر مسلم لیگ قاف پنجاب کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ جس پر پرویز الہی نے بھی مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔ اے پی سی کل دو بجے وڈیو لنک پر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور نون لیگ بھی دعوت قبول کر چکے ہیں۔پنجاب کی حکمران جماعت تحریک انصاف کو بھی اے پی سی کیلئے مدعو کیا ہے۔سیاست عبادت ہے اے پی سی کا ایجنڈہ عوام کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔حکومت اور تمام جماعتیں الگ الگ کام کر رہی ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ مشترکہ حکمت عملی کی ساتھ سب ملکر موثر اقدام اٹھائیں۔