ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں پھنسے 5 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

 بھارت میں پھنسے 5 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل :کورونا کے وبائی  مرض  کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستان کے 5 شہری وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانی شہری علاج کی غرض سے دہلی کے علاقے نوئیڈا میں موجود تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اس سے قبل بھی بھارت میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو بحفاظت واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان بھیجا چکا ہے۔

کئی روز سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارت کے شہر نئی دلی میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ پانچ پاکستانی شہریوں کو واپس پاکستان پہنچایا گیا ہے جن میں چودھری محمد اشفاق ، نگہت مختار ، یاسر مختار ، محمد خالد اور چوہدری محمد آصف شامل ہیں۔ پانچوں شہری آج اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس آگئے ہیں۔


پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق یہ افراد میڈیکل ویزوں پر ہندوستان آئے تھے اور وہ کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے نوئیڈا، نئی دہلی میں پھنسے ہوئے تھے۔ اٹاری واہگہ بارڈر کے اس پار باقاعدہ نقل و حرکت بھی فی الحال معطل ہے اس سے قبل بھی چار پھنسے ہوئے پاکستانی شہری جن میں ایک 12 سالہ لڑکا ، صبیح شیراز ، اس کے والدین اور دادا کو 20 مارچ 2020 کو اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس لایا گیا تھا۔


 یاد رہے اس وقت دنیا میں  کورونا وائرس کے مریضوں  کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور ہر گھنٹے یہ رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے،34 ہزار اموات ہوچکی ہیں،امریکا  کورونا وائرس متاثرین میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکی ڈاکٹر فائوچی کہتے ہیں کہ اس وائرس سے ایک لاکھ سے زائد امریکی مر سکتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer