(جنید ریاض) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی کی پریس کانفرنس، شبیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ دس اپریل تک پیف پارٹنر سکولوں پر نئے داخلوں کی پابندی نہ اٹھائی گئی تو 12 اپریل کو سول سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھاکہ صوبائی وزیر مراد راس نئے داخلوں کی فوری اجازت دیں اور بچوں کا ماہانہ وظیفہ 550 روپے سے بڑھا کر 1000 کیا جائے، 4 سال سے ماہانہ وظیفے میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ندیم قادری، شفقت محمود، قیصر محمود، نعیم خان اور زاہد ہارون بھی موجود تھے۔