رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے پہلے مشیر برائے سیاسی امور تعینات, نوٹیفیکشن جاری

 رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے پہلے مشیر برائے سیاسی امور تعینات, نوٹیفیکشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ، وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے رانا ثنااللہ کا مشیر برائے وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنااللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اور عوامی امور ہوں گے،رانا ثنااللہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2024-05-02/news-1714636361-1864.jpeg

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ کا حجم 20 ہو گیا ، جن میں 18 وزراء، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل  ہیں، اس کے علاوہ  وزیراعظم نے  5 کوارڈینیٹر بھی تعینات کر رکھے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer