بورڈ امتحانات میں ڈیوٹیاں،سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی قلت 

بورڈ امتحانات میں ڈیوٹیاں،سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی قلت 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاٖٖض:بورڈ امتحانات سرکاری سکولوں کیلئے سر درد  بن گئے،میٹرک پریکٹیکلز اور انٹر سالانہ امتحانات میں ہزاروں سکول اساتذہ کی ڈیوٹیاں،لاہور بھر کے تمام سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کم پڑ گئے،امتحانی ڈیوٹی کی وجہ سے بیشتر کلاسسز اساتذہ سے خالی ہوگئی،بچے خود سے پڑھنے پر مجبورہیں۔
زرائع کے مطابق اس وقت شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے 50 فیصد سے زائد اساتذہ کی شارٹیج ہے۔اساتذہ کی شارٹیج کے باعث سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک ٹیچر بیک وقت2 کلاسسز پڑھانے پر مجبور ہیں۔دونوں امتحانات کی وجہ سے  سکولوں سے ڈیڑھ ہزار سے زائد اساتذہ امتحانی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں پہلے ہی ایک لاکھ دس ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔پنجاب حکومت شارٹیج پوری کرنے کیلئے اساتذہ کی فی الفور بھرتیوں کا آغاز کرے۔انہوںؓ نے مزید کہا کہ اگر  اساتذہ کی بھرتیاں نہ کی گئی تو سرکاری سکول مزید زوال کا شکار ہوجائیں گے۔